نامور پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران وینا ملک کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔
ببرک شاہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ہماری شادی اس لیے نہیں ہو سکی کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرنے لگ گئی تھیں، میرا بھی کسی اور سے تعلق بن گیا تھا، وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی، ہم نے مل کر ایک گھر خریدا تھا کیونکہ شادی کا ارادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک مشترکہ گھر بنانا چاہتے تھے، جیسا محمد علی اور زیبا جی کا علی زیبی ہاؤس تھا لیکن ہمارے درمیان معاملات بگڑ گئے اور تعلق ختم ہو گیا۔
میں نے وہ گھر اپنی سہولت سے 10 سال میں مکمل کیا، لیکن وہ اب بھی کاغذی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے اور میں اسی میں رہتا ہوں۔
ببرک شاہ کی اس صاف گوئی کو مداحوں نے خؤب سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک ایماندار انسان ہے جس نے جائیداد کے بارے میں جھوٹ نہیں بولا۔
ایک اور نے کہا کہ وینا اور ببرک کی محبت سچی تھی، دونوں نے عزت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔
مداحوں نے وینا ملک کو بھی سراہا کہ انہوں نے آج تک اس جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کیا۔