39 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنائلہ کیانی نے کنچن جونگا سر کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا،...

نائلہ کیانی نے کنچن جونگا سر کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا، ویڈیو جاری


—اسکرین گریب

نائلہ کیانی کی کنچن جونگا سر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، بھارتی سرحد سے جڑی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

نائلہ کیانی نے حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست سِکم کے قریب واقع اس اونچی چوٹی کو کامیابی سے فتح کیا اور چوٹی پر پاکستان کا پرچم فخر سے لہرا دیا۔

اس تاریخی موقع کے لیے نائلہ کیانی نے سبز رنگ کا خصوصی کوہ پیمائی سوٹ تیار کروایا تھا، جو کہ پاکستان کے روایتی قومی رنگ کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا لباس ناصرف قومی جذبے کی علامت تھا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے کےلیے بھی تھا کہ پاکستانی خواتین ہر میدان میں کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات