30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںموسمی تبدیلیوں کی درست پیشگوئی کرنیوالا اے آئی سسٹم تیار

موسمی تبدیلیوں کی درست پیشگوئی کرنیوالا اے آئی سسٹم تیار


— فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کا جدید ترین اے آئی سسٹم طوفانوں کی پیشن گوئی روایتی طریقوں سے زیادہ درست اور نمایاں طور پر کر سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا سیٹلائٹ، راڈار، اور گراؤنڈ اسٹیشن کے 10 لاکھ سے زیادہ گھنٹے کے ڈیٹا کی مدد سے تربیت یافتہ اے آئی سسٹم ’ارورہ‘ کو پوری دنیا میں ماحولیاتی واقعات کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مخصوص موسمی حالات کی درست پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کئی ماہرین کی پیش گوئیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ارورہ نے 4 دن پہلے فلپائن میں ٹائفون ڈوکسوری کے لینڈ فال کی پیشین گوئی کی تھی۔

اس کے علاوہ، اس اے آئی ماڈل نے 23-2022ء میں آنے والے طوفانوں کی پیشگوئی کرنے میں امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا اور 2022ء میں عراق میں آنے والے ریت کے بڑے طوفان کی بھی درست پیش گوئی کی۔

اگرچہ موسم کی پیشن گوئی کرنے والا اے آئی سسٹم اب کوئی نئی بات نہیں رہی کیونکہ اس سے پہلے گوگل ڈیپ مائنڈ بھی ’ویدر نیکسٹ‘ کے نام سے ایک اے آئی سسٹم تیار کر چُکا ہے لیکن مائیکروسافٹ نے ’ارورہ‘ کو عوامی سطح پر دستیاب جدید ترین ماڈلز میں شامل کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات