بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارش ہوگئی، مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون کا آغاز ہوگیا، ممبئی میں شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ممبئی میں ماہ مئی میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا پانی میٹرو اسٹیشن میں بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد متعدد ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔
ممبئی شہر میں خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔