32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا

ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا


—اسکرین گریب

ماہرہ خان سے لندن میں فلم لوو گرو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی، اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ ایونٹ میں شریک تھیں، تاہم اس کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہاں موجود چند افراد نے اداکارہ کو ہراساں کیا۔

 اداکارہ کو ہجوم میں موجود اوباش نوجوانوں نے اُس وقت ہراساں کیا جب وہ مشکل سے دھکم پیل کے دوران اسٹور کے اندر داخل ہوئیں، ان افراد نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، جس پر ماہرہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلانا چاہتی تھیں، جو اس ایونٹ کا حصہ تھا۔ 

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ماہرہ اور ہمایوں کو چھت سے ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا۔

اس واقعے پر تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات