ویتنام میں فراسیسی صدر ایمانویل میکرون اور انکی اہلیہ کے درمیان ہوائی جہاز میں نوک جھونک ہوگئی۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون ویتنام پہنچے، لیکن اترنے سے پہلے ہی جہاز میں فیملی ڈرامہ پکڑا گیا۔
جیسے ہی طیارے کا دروازہ کھلا صدر کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے اپنے دونوں ہاتھوں سے فرانسیسی صدر کا چہرہ زور سے دوسری جانب گھما دیا۔
صدر میکرون نے فوراً چونک کر کیمروں کی طرف ہاتھ ہلایا، لیکن بریجیٹ نے ان کا ہاتھ پکڑنے کے بجائے سیڑھی کی ریلنگ تھام لی۔
فرانسیسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس نے پہلے تو اس ویڈیو کو جعلی کہا، لیکن فرانسیسی میڈیا نے تصدیق کردی یہ لڑائی اصلی تھی۔