شہزادہ چارلس کا حالیہ دورہ کینیڈا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر کینیڈا کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلیے کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس ملکہ کمیلاکے ہمراہ کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔
یاد رہے شاہ چارلس سوئم کینیڈا کے آئینی سربراہ بھی ہیں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ شاہ چارلس اس حوالے سے اپنے تخت سے خطاب کریں، جہاں وہ کینیڈا میں حکومتی ترجیحات اور مالی مشکلات کا ذکر کریں گے۔
انہوں نے حالیہ عالمی تجارتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں دیوارِ برلن گرنے کے بعد سے بڑی تبدیلیاں ہیں۔
عام پر طور پر شاہی خاندان کے افراد کینیڈا میں تخت نشین ہوکر خطاب نہیں کیا کرتے تاہم تقریباً 70 سال پہلے موجودہ شاہ کی والدہ ملکہ الزبتھ نے 1977ء میں کینیڈا میں تخت نشین ہو کر خطاب کیا تھا۔