31 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہین آفریدی کا تین تین ٹرافیز کیساتھ مداحوں کو ’گُڈ مارننگ‘

شاہین آفریدی کا تین تین ٹرافیز کیساتھ مداحوں کو ’گُڈ مارننگ‘


—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان سپر لیگ 10 کی فاتح فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں تیسری بار جیت کے بعد سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کردی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022ء اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ‘صبح بخیر’ کہا ہے۔

شاہین آفریدی کی نئی تصویر میں انہیں پاکستان سپر لیگ میں جیتنے والی تین ٹرافیز اور ایک گولڈ میڈل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کرکٹر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ’گُڈ مارننگ‘ لکھا ہے اور ساتھ میں شرمانے کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کی یہ فوٹو کرکٹ کے متوالوں کو خوب بھا رہی ہے جسے تاحال لاکھوں بار پسند کیا جا چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات