32 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومتعلیم اور صحتسندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز


— فائل فوٹو 

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ بھر میں انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کےلیے 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں 19 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصّہ ہوں گے جن کی سیکیورٹی کےلیے 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں 19 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصّہ ہوں گے جن کی سیکیورٹی کےلیے 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 میں سے پولیو کے 4 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات