پنجاب میں سال کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔
ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لے رہے ہیں۔
ترجمان انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 7 دن جبکہ دیگر اضلاع میں 5 دن جاری رہے گی۔
ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کےدوران سکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہےکہ پولیو ٹیموں کے سیکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے یہ بھی بتایا کہ 26 مئی سے یکم جون تک سیکیورٹی الرٹ رہے گی۔