28 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق ’را‘ چیف اے ایس دلت نے دورانِ انٹرویو صحافی کو دھکے...

سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت نے دورانِ انٹرویو صحافی کو دھکے دیکر باہر نکال دیا


—یوٹیوب ویڈیو گریب

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت (اے ایس دلت) نے انٹرویو کے دوران بھارتی صحافی کو دھکے دے کر نکال دیا۔

بھارتی صحافی نے سابق ’را‘ چیف سے پہلگام واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے متعلق پوچھنا شروع کیا اور پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بات چیت کی۔

اس دوران صحافی نے اے ایس دلت سے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے پاکستان  کا دورہ کیا ہے۔

جس پر اے ایس دلت نے کہا کہ آپ مجھے اس بات کا ثبوت دیں کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

ایک موقع پر اے ایس دلت شدید غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور مائیک اٹھا کر پھینک دیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے، جس کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا اور بھارت نے اس بات کا بہانہ بنا کر 7 مئی کو پاکستان میں بزدلانہ جارحیت کی تھی، جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کے 6 طیاروں سمیت متعدد ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات