46 C
Lahore
Thursday, June 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوزرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری



کراچی:

امریکی صدر ٹرمپ کی یورپین ممالک کی درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ جولائی تک موخر ہونے سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھنے کے خدشات سے مالی سال کے اختتامی مہینوں میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے۔

 انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی خبروں، رواں مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار کا 3.6 فیصد کا مقررہ ہدف کے بجائے 2.68فیصد رہنے، ماسوائے آئی ایم ایف کے دیگر بیرونی ذرائع سے نئے انفلوز کے فقدان سے ڈیمانڈ کے مقابلے میں سپلائی کم رہی، جس سے ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 14پیسے کے اضافے سے 284روپے 29پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات