آرگنائزیشن’کینیڈین ایسوسی ایشن آف یو اے ایف‘ کے عہدیداروں نے کینیڈا میں ملازمتوں کے لیے پورٹل کا فیصلہ کیا ہے۔
آرگنائزیشن ’کینیڈین ایسوسی ایشن آف یو اے ایف‘ کے عشائیہ میں زرعی یونیورسٹی کے تین سو سے زائد سابق گریجویٹس نے شرکت کی۔
کینیڈا میں مقیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق گریجویٹس کی آرگنائزیشن ’کینیڈین ایسوسی ایشن آف یو اے ایف‘ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سابق طلبہ کے کیریئر ڈویلپمنٹ کےلیے رہنمائی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔
سابق گریجویٹس نے اس موقع پر مزید کہا کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔