32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ کی کرپشن، نیب نے...

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ کی کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردیں


راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ کی مبینہ کرپشن کی تحقیات کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز سے این بی پی سٹی برانچ  میں آر ڈی اے کے اکاؤنٹ سے 22 اکاونٹس میں 236 ٹرانزیکشنز 1 ارب 94 کروڑ کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔

آر ڈی اے کی تحقیقاتی کمیٹی حتمی طور پر ذمہ داری کا تعین نہ کرسکی۔ آر ڈی اے پروب کمیٹی نے آر ڈی اے مالی معاملات میں کوتاہی کی تصدیق کی۔

آر ڈی اے نے تمام متعلقہ بینکوں کو چیک، پے آرڈر کے ذریعے رقوم کی منتقلی سے روک دیا، خردبرد کا علم اے ڈی فنانس ٹو کی رپورٹ کے ذریعے ہوا۔

رپورٹ کے بعد سابق اور موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کے خلاف تحقیقات کی گئیں جبکہ سابق اور موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ون اور ٹو کو بھی سوالناموں کے ذریعے جواب طلب کئے گئے۔

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے کوئی جواب فراہم نہیں کیا، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی خود کشی سے ثابت ہوا کہ اوریجنل سی ڈی آر موجود نہیں ہے جبکہ نیشنل بنک کے افسران بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سوالات پر مطمئن نہ کرسکے۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  کو بھجوائے گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آر ڈی اے کے افسران اور نیشنل بینک کے عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جائے۔ ملزمان سے 1 ارب 94 کروڑ  کی رقوم برآمد کر کے محکمے کو واپس کی جائیں۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات