32 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومجرم و سزادیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی  8 سالہ...

دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی  8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل



پشاور:

غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات