28 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومقومی خبریںحکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے...

حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان


حکومتٍ پنجاب کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آ گیا، صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025ء نافذ کر دیا ہےاور ہدایت کی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ مفت جاری ہو گا۔

صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

پنجاب حکومت کے اقدام کے بعد شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلا معاوضہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، شہری بر وقت اندراج کرا کے اپنےشہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات