32 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان میں یومِ تکبیر 28 مئی کو جوش و خروش سے منایا...

جاپان میں یومِ تکبیر 28 مئی کو جوش و خروش سے منایا جائیگا، ملک یونس


— جنگ فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا ہے کہ اس سال 28 مئی کو جاپان میں ’یومِ تکبیر‘ انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ 

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں کیک کاٹا جائے گا، مٹھائی تقسیم کی جائے گی، جس میں پاکستانی کمیونٹی شرکت کرے گی۔

ملک یونس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستانی دفاعی تاریخ کا سنہری دن ہے، اس دن پاکستان نے دنیا کے ساتویں اور عالمِ اسلام کے پہلے ایٹمی ملک کی حیثیت حاصل کی۔ یہ کامیابی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جرات مندانہ فیصلے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کی مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے جس اعتماد اور مضبوطی سے جواب دیا، اس میں ایٹمی طاقت کی موجودگی اور نواز شریف کے ویژن کا کلیدی کردار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال یومِ تکبیر کو انتہائی عقیدت اور قومی فخر کے ساتھ منایا جائے گا۔

چیئرمین مسلم لیگ (ن) جاپان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ 28 مئی کی تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور اس تاریخی دن کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات