29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںتالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق


—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق  ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں ولہار میں 3 بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانے گئے تھے کہ کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا۔

جاں بحق بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے، معصوموں کی لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات