فرانس کے صدر میکروں نے کہا ہے کہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہا تھا، واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے اور خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد فرانسیسی صدر میکروں نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں واقعے کی وضاحت کی۔
دریں اثنا پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں کی اہلیہ نے شوہر سے خفگی کا اظہار کیا، اسکی ویڈیو وائرل ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق خاتون اوّل کے صدر میکروں کے چہرے پر ہاتھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام پہنچنے پر طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکروں کے منہ پر پڑتے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر فرانسیسی صدر میکروں نے جھینپ کر کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔