29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومقومی خبریںانسداد پولیو مہم سے قبل کے پی میں سرچ آپریشن، 11 اشتہاریوں...

انسداد پولیو مہم سے قبل کے پی میں سرچ آپریشن، 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد گرفتار


—فائل فوٹو

قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل خیبر پختون خوا کے حساس اضلاع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 10 پستول، 4 رائفلز، 1 ری پیٹر برآمد ہوا۔

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران ہینڈ گرینیڈ، سیکڑوں کارتوس، 8 کلو چرس اور آدھا کلو آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔

ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی خیبر پختون خوا کے مطابق انسدادِ پولیو مہم ہماری قوم کے معماروں کی بقا کی ضمانت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات