گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال ہو گئی، جس کے بعد کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کا کام 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا ہے۔
واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پمپنگ بند ہو گئی تھی، کیبل فالٹ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا، کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس تعطل سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران, پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر علاقائی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔