گلگت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات میں واقع ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔
جاں بحق ایک نوجوان عثمان ڈار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ساروکی میں ادا کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق سلیمان نصراللّٰہ کے اہلِ خانہ کے مطابق اس کی نمازِ جنازہ موضع جسوکی میں ادا کی جائے گی۔
دیگر کی نمازِ جنازہ کل نواحی گاؤں کوٹ گھکہ میں صبح ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ کے مطابق چاروں دوست 12 مئی کو گھروں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے نکلے تھے۔