33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینز، فلم فیسٹیول میں ایرانی اور یوکرین کی فلمیں موضوع بحث

کینز، فلم فیسٹیول میں ایرانی اور یوکرین کی فلمیں موضوع بحث


کینز ۔فرانس (اے ایف پی ) کینزفلم فیسٹیول کو اپنے اختتام سے قبل جب ستاروں سے جھلملاتی اس محفل میں تقسیم انعامات کے موقع پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ۔ امسال یہ تقریب غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے تناظر میں سیاست زدہ رہی ۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب کا موضوع بحث رہی ۔ 15روزہ کینز فلم فیسٹیول میں سیاسی قیدیوں کے بارے میں ایک ایرانی فلم اور یوکرین کے ہدایت کردہ کا آمریت پر ڈرامہ پیش پیش رہے اس طرح حول سیا سی طور پر گرم رہا ۔ فرانسیی اداکارہ جولیٹ بنو شے کی قیادت میں جیوری مقابلے میں شریک 22فلموں میں سے بہترین فلم کے لیے پاکمے ڈی اور ایوارڈ کا اعلان کریں گی ۔ جس میں ایرانی ڈائریکٹر جعفر پناہی یہ ایک حادثہ تھا اور یوکرین کے ڈائر یکٹر سر گی لوزنٹساکی فلم کے جائزے پر مبنی فلم ٹو پر اسیکیوٹرز شامل ہیں ۔ لیکن سنیما سے متعلق مستند تر ین رسالے وارنٹی نے نارو یجین ڈائر یکٹر جاؤ کم ٹراٹر کی فلم ٹسنٹی مینٹل ویلیو کی ممکنہ کا میابی کے حق میں رائے دی ہے ۔ جو ایک ٹوٹے خاندان کے گرد گھومتی ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو اس کے پر یمئیر کے موقع پر شرکا ء نے 19منٹ تک تالیوں کی گونچ میں اس فلم کو سراہا تھا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات