کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی فرینڈز کولٹس نے لانڈھی جیمخانہ کو 35رنز سے شکست دے کر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام ٹی20ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کورنگی فرینڈز کولٹس نے 175رنز اسکور کئے،محمد آصف54اور زبیر احمد47رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں لانڈھی جیمخانہ سات وکٹوں پر 140رنز بنا سکی اور 35رنز سے کوارٹر فائنل ہار گئی۔ محمد غفرا ن نے تین وکٹ حاصل کئے۔