29 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 3 افراد...

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 3 افراد زخمی



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ایک ہی دن میں دوسرا واقعہ

دوسرا واقعہ منگھوپیر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل کے قریب اچانک فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ راشد زخمی ہو گیا۔

اُسے بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تیسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود ایک خاتون ارم کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی آ لگی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق خاتون کو اس وقت گولی لگی جب وہ گھر میں موجود تھیں، اور گولی ممکنہ طور پر ہوائی فائرنگ یا کسی دور دراز علاقے سے آ کر لگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات