23 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے پولیس نے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا جا رہا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات