29 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، قانون کے رکھوالے بکرا چور نکلے، 7 پولیس اہلکار معطل

کراچی، قانون کے رکھوالے بکرا چور نکلے، 7 پولیس اہلکار معطل



کراچی:

شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔

عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔

فوٹیج کے منظر عام پر آتے ہی معاملے نے سنگینی اختیار کر لی، ذرائع کے مطابق دو اہلکاروں کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ پانچ مزید اہلکار تفتیش کی زد میں ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام سات اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک معطل اہلکاروں کو کسی بھی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چوری کیا گیا بکرا بازیاب کر لیا گیا ہے اور اُسے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات