کراچی:
شہر قئد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک کے قریب عوام نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے۔ لاش کو شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ورثا کی تلاش جاری ہے۔