34 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکانز فلمی میلے کا اعلیٰ اعزاز ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کے...

کانز فلمی میلے کا اعلیٰ اعزاز ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کے نام


— تصویر بشکریہ غیر ملکی خبر ایجنسی

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلمی میلے میں اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ایران کے منحرف ہدایت کار جعفر پناہی نے اپنی فلم “It Was Just An Accident” کے لیے ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا۔

انہوں نے ہفتے کے روز (آج) کانز فلم فیسٹیول میں پام ڈی اور کا سب سے بڑا انعام جیت لیا۔

انہوں نے اس موقع پر اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک (ایران) کو ’آزادی‘ کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔

64 سالہ ہدایت کار جعفر پناہی کو 2010 سے پابندی کا سامنا ہے، انہیں ہدایت کاری کے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ انہیں 2 بار جیل بھی ہوچکی ہے۔

ان کی فلم ’اٹ واز جسٹ این ایکسیڈینٹ‘ 5 عام ایرانیوں کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک ایسے شخص کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں جیل میں ان پر تشدد کرتے تھے۔ ہدایت کار نے اپنے جیل کے تجربے کو اس فلم میں پیش کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات