کراچی (شکیل یامین کانگا۔ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں، محسن گیلانی اور حافظ ذکا اللہ گروپ نے ساتھ مل کر الیکشن لڑے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایف ایف کے انتخابات 27مئی کو لاہور میں ہوں گے۔ الیکشن سرگرمی کا جائز ہ لینے کیلئے فیفا اور اے ایف سی کا وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کےصدارتی انتخاب کیلئے سندھ کے صدر اعظم خان نے ساتھیوں سمیت نے پہلے ہی حافظ ذکاء اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا تھا،دس سال قبل 2015 ء میں پاکستان فٹ بال شیرازہ اس وقت بکھر تھا جب الیکشن کے موقع پر فیصل صالح حیات کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے کام کرنے والے عہدیداروں آپس کے اختلافات کی وجہ سے الیکشن کو سبوتاژ کیا اور پاکستان فٹ بال معاملہ فیفا کی عدالت میں چلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو پی ایف ایف کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے محسن گیلانی اور حافظ ذکاء اللہ کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں ۔