کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کرنا شروع کر دی ۔اسکواڈ میں شامل پی ایس ایل سے فارغ ہونے والے کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔پاکستان ٹیم اتوار کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم منجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔تین ٹی ٹوئنٹی 28، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے جو رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سےدستیاب ہوں گے۔