33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹائٹین کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری

ٹائٹین کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری


—-فائل فوٹوز

اوشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں آخری لمحوں کی آواز ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ ترین تفتیشی کمیٹی Marine Board of Investigation کی جانب سے جاری کردہ نئی ویڈیو میں جون 2023ء میں تباہ ہونے والی ٹائٹین آبدوز کے ممکنہ دھماکے (implode) کی آواز سنی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی آبدوز نے 3300 میٹر کی گہرائی پر پہنچ کر سمندر کی تہہ کی طرف سفر جاری رکھا، تو اووشن گیٹ کے بانی اسٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش نے اچانک ایک آواز سنی جو کسی کار کے دروازے بند ہونے جیسی تھی۔

انہوں نے حیرت سے سوال کیا کہ یہ آواز کیسی تھی؟ یہ آواز ممکنہ طور پر آبدوز کے دھماکا خیز انجام کا لمحہ تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھماکے کے چند ہی لمحوں بعد سپورٹ شپ کو آبدوز سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس نے دو وزنی اشیاء گرا دی ہیں جس سے یہ گمان ہوا کہ شاید آبدوز ابھی بھی فعال ہے۔

یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کے ماہر پروفیسر کرس رومن کے مطابق یہ پیغام ممکنہ طور پر دھماکے سے چند سیکنڈ پہلے بھیجا گیا تھا، جو سگنل کی تاخیر کے باعث بعد میں موصول ہوا۔

6 سیکنڈ بعد سپورٹ شپ کا آبدوز سے مکمل رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

چند دنوں بعد ٹائٹین آبدوز کا ملبہ بحرِ اوقیانوس کی تہہ سے ٹائیٹینک کے ملبے کے قریب سے ملا۔

اس سانحے میں وینڈی رش کے شوہر اسٹاکٹن رش، پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان، ارب پتی حمش ہارڈنگ اور فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری نارجیولی ہلاک ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات