29 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ریلی منسوخ کر دی: صدر گڈز...

وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ریلی منسوخ کر دی: صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس


—فائل فوٹوز

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔

اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ہماری گاڑیوں کو جلایا جا رہا ہے، ان حالات میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریلی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلاول ہاؤس یا پھر کاٹھور کی طرف جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات