کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سینئر اور جونیئر والی بال ٹیمیں اگلے پانچ ماہ میں دس اہم انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینگی،پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف اپنی عالمی درجہ بندی کو بہتر کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ روس کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے میچوں کو اسلام آباد کے بجائےپی او ایف واہ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔