کراچی کی مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی تقریباً 1 لاکھ جانور پہنچ گئے ہیں۔
ناردرن بائی پاس پر واقع مویشی منڈی میں شہرِ کراچی میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے 1 لاکھ جانور لائے گئے ہیں۔
گرمی کی شدت کے باعث دن کے اوقات میں منڈی میں خریدار تو کم ہیں، اس کے باوجود قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
مویشی منڈی آنے والے خریداروں کے ساتھ بیوپاریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔