33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومتعلیم اور صحتمراد علی شاہ کا ارکانِ اسمبلیوں کو خط

مراد علی شاہ کا ارکانِ اسمبلیوں کو خط


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمے سے متعلق صوبے کے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو خط ارسال کیا ہے۔

کراچی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی وزیرِ اعلیٰ نے خط ارسال کیا ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمے داری ہے، صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کو پولیو سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیو پر جتنی جلدی ہو سکے قابو پانے کی ضرورت ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال سندھ سے بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ کراچی اور شمالی سندھ اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات