33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر اور فردوس جمال سے متعلق کیا...

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر اور فردوس جمال سے متعلق کیا کہا؟


—فائل فوٹوز

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ  میں شرکت کی جہاں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ تنازع اور اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی گئی تنقید پر کھل کر بات کی۔

ماہرہ خان نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابی سمیٹی، اب وہ جلد ہمایوں سعید کے ساتھ فلم لو گرو میں جلوہ گر ہوں گی۔

ماہرہ خان نے اپنے متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی دوست نہیں تھے لیکن ڈرامے کی ان کی کہانی تھی اور ہم نے محبت سے کام کیا، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا تو ہاں میری غلطی تھی، مجھے انہیں میسج کرنا چاہیے تھا، وہ درست کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں شوٹنگ کر رہی تھی جب صبح 4 بجے یہ خبر دیکھی کہ وہ ایک عورت کو گالیاں دے رہے ہیں، اس وقت میرے لیے یہ اہم نہیں تھا کہ وہ عورت کون ہے، بس یہ طرزِ عمل ناقابلِ برداشت تھا، ہم بڑے لوگوں کو چیلنج کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں کام نہ چِھن جائے، غصے میں آ کر میں نے ٹوئٹ کیا، بعد میں میری ماں نے مجھے سمجھایا کہ تمہیں پہلے اُن سے بات کرنی چاہیے تھی۔

ماہرہ نے واضح کیا میں فنکار اور انسان کو الگ الگ نہیں دیکھ سکتی اور یہی میری رائے ہے، البتہ یہ بات میں بہتر انداز میں بھی کہہ سکتی تھی۔

ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی گئی تنقید سے متعلق کہا کہ پہلے تو ایسی باتیں مجھے بہت تکلیف دیتی تھیں لیکن اب نہیں، مجھے یاد ہے پنجاب نہیں جاؤں گی کے وقت میری اپنی انڈسٹری کے لوگ میرے خلاف بول رہے تھے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک آپ کامیاب ہیں تب تک لوگ ساتھ ہوتے ہیں، لیکن جب آپ سپر اسٹار بن جائیں تو عدم تحفظ کا شکار ہو کر آپ کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، کیونکہ وہ مجھے جانتے ہی نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات