لاہور:
دوران لڑائی جھگڑا چھریوں کے وار سے 55 سالہ محمد عباس کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
مقتول کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔