34 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، فائنل میں اسٹارز کی کانکررز کو شکست

قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، فائنل میں اسٹارز کی کانکررز کو شکست


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹارز نے سدرہ امین کی قیادت میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے فاطمہ ثنا کی کانکررز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتے کے روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا ءعروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے۔نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز 19.4 اوورز میں 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔دعا ماجد نے 29 رنز بنائے۔انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔سدرہ امین بہترین بیٹر، رامین شمیم اور انوشا ناصر بہترین بولر اور سدرہ نواز بہترین وکٹ کیپر قرار پائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات