29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفائنل سے پہلے لاہور قلندرز کیلئے بڑی خبر آ گئی

فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کیلئے بڑی خبر آ گئی


—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آج فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کےلیے بڑی خبر آ گئی۔

ٹیم مینجمنٹ لاہور قلندرز کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آ رہے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ممکنہ طور پر سکندر رضا کو شکیب الحسن کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں فائنل کھیلنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

اسٹیڈیم آمد کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سعود شکیل نے اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ پچ کا جائزہ لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات