جدہ (شاہدنعیم) جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول (انگلش) کے بے نظیر شہید ہالُ میں پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے کیُ مشترکہُ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء طالبات کے والدین اور کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کیُ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے تمام پاکستانی کمیونٹیُ کو پاکستان افواج کے شاندار کارناموں دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور کامیابی پر مبارکباد دی انہوں نے ان دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کی بھر پور مدد کی، انہوں نے میڈیا کا شکریہ کیا جنہوں دنیا کو سچی اور بروقت خبریں دیکر عوام کے حوصلے بلند کئے، تقریب سے کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود پوری نے بھی خطاب کیا جبکہ اسکول کے ننھے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے جسے سامعین نے پسند کیا ، مشہور گلوکار نے قومی گیت گائے انکے گیت ہم بہادر ہیں سندور گیا بھاڑ میں پر حاضرین پاکستانی جھنڈے لہرا کر جذبئہ حب الوطنی کا اظہار کیا ۔