33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںجماعت اسلامی کا یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا...

جماعت اسلامی کا یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو یورپین ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل اہل غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فلسطین بدترین صورتحال میں مبتلا ہے جبکہ اسرائیلیوں کے مظالم کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات