شمالی کوریا میں سمندر میں جنگی جہاز اتارنے کی تقریب کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 5 ہزار ٹن وزنی بحری جنگی جہاز کو سمندر میں اتارے جانے کی تقریب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن مہمان خصوصی تھے، جہاز کی لانچنگ کے دوران پیش آنے والا سنگین حادثہ شمالی کوریا کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بنا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے بعد جہاز بنانے والے شپ یارڈ کے چیف انجینئر سمیت دیگر اہم شخصیات کو حراست میں لیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے حکم دیا ہے کہ حکومتی پارٹی کی اگلی میٹنگ سے پہلے یہ جہاز دوبارہ بحال کیا جائے۔