34 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاُشنا شاہ کے ڈانس مووز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اُشنا شاہ کے ڈانس مووز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی


— فائل فوٹو

اداکارہ اُشنا شاہ کے شاندار ڈانس مووز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اُشنا شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئیں، لیکن اس بار کسی ڈرامے یا کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے لاجواب ڈانس کی بدولت۔

اداکاری میں اپنی پہچان بنانے والی اُشنا شاہ نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اب رقص کی دنیا میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

حال ہی میں اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلکش انداز میں رقص کرتی نظر آئیں۔ 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی بھرپور تعریف کی، یشما گل، عمیر وقار، مہر بانو، طارق امین اور انوشے اشرف سمیت کئی فنکاروں نے اُشنا کے رقص کو سراہا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ مجھے یہ بات بہت اچھی لگی کہ اُشنا نے پاکستانی گانا استعمال کیا، جبکہ ایک اور فین نے لکھا ہماری نظریں ہٹ ہی نہیں سکیں، کمال ڈانس۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات