23 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے مارجن سے شکست...

انگلینڈ نے زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے مارجن سے شکست دیدی


انگلینڈ نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 45 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 255 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ا نگلش بولنگ لائن کے سامنے شان ولیمز نے 88 اور سکندر رضا نے 60 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دوسری اننگز میں انگلش بولر شعیب بشیر نے 6 وکٹ حاصل کیں، ان کی میچ میں وکٹوں کی تعداد 9 رہی، عمدہ بولنگ پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 265 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اوپنر برائن بینٹ نے 139 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز 565 رنز 6 وکٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، اس دوران اولی پوپ، زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے سنچریاں اسکور کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات