کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم ٹیسٹ لیگ اسپنر اقبال قاسم کی اہلیہ اور سابق سفارت کار قطب الدین عزیز کی بیٹی ثمینہ اقبال قاسم کو ہفتے کی دو پہر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے عطا تارڑ نے کہا کہ اقبال قاسم بڑے کھلاڑی تھے وزیر اعظم نے مجھے خاص طور پرنماز جنازہ میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے کراچی بھیجا ہے۔قبل ازیں نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ،کرکٹرز جاوید میاں داد،ہارون رشید،توصیف احمد،اعجاز فقیہہ ،فیصل اقبال،سکندر بخت،سلیم جعفر،، وکٹ کیپر ذوالقرنین ،سعید آزاد،کراچی ریجن کے سابق صدپروفیسر اعجاز فاروقی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیاءکھلاڑیوں سیاست دانوں ،صحافیوں اور معزز شہریو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کی مغفرت کے لئےدعا اور سوئم اتوار کو مغرب سے عشاء کے درمیان مسجد عثمان غنی سی ویو پر ہوگی اور خواتین کے انتظام ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 13 A/ 4اسٹریٹ 31خیابان شمشیر ڈی ایچ اے فیز فائیومیں کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے اقبال قاسم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔