29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومغزہ لہو لہواسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کیلئے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے،...

اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کیلئے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے، میئر کراچی



کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کے لیے کے-الیکٹر سے بات چیت جاری ہے۔

سوبھراج اسپتال کراچی میں نیونیٹل آئی سی یو کے افتتاح کے موقع میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کے لیے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے سولرائزیشن منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں جاری طویل دورانیے کی بجلی کی بندش نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے بھی اذیت بن رہی ہے اور اسی صورت حال کے پیش نظر میئر کراچی نے کے-الیکٹرک سے اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کی بات کی ہے۔

میئر کراچی نے اس موقع پر زور دیا کہ اسپتالوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے، اور اس کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کے-الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کی لائن حاصل کی جا سکے جبکہ سولر سسٹمز کی تنصیب پر بھی کام ہو رہا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سوبھراج اسپتال میں جدید نوزائیدہ نگہداشت یونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ایس آئی سی ایچ این کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا اور سابق نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ اب سوبھراج اسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کو جناح یا سول اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہاں جدید سہولیات سے آراستہ آئی سی یو دستیاب ہے، یونٹ میں 25 انکیوبیٹرز اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جہاں 600 گرام تک کے کم وزن بچے زیرِ علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورنگی کے بعد اعظم بستی اور جامشورو میں بھی نیونیٹل یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کم وزن بچوں کی اموات میں کمی لائی جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات