24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںآپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز...

آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز آویزاں


فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔

وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے، جس کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا اور بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں جارحیت کی گئی تھی، جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کے 6 طیاروں سمیت متعدد ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات