39 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے،...

ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے، لاہور قلندرز


لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا کھیلی اور اب فائنل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی پر انگلی نہیں اٹھائی ہم ہار کر بھی پُراعتماد رہتے ہیں، ہم 4 سال سب سے نیچے رہے ہمت نہیں ہاری۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہار جیت میں اپنے جذبات کو نہیں آنے دیتے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں، فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر  نے کہا کہ پی ایس ایل میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے، تسلسل لانا ہوگا، جو حالات پیدا ہوئے وہ کسی کے بس میں نہیں تھے۔

ثمین رانا نے بتایا کہ غیر ملکی ہی نہیں ملکی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی پریشان تھیں، پاکستان نے کھلاڑیوں کو جتنی سیکیورٹی دی کوئی نہیں دے سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بڑا سپورٹ کیا کسی نے اضافی کوئی مطالبہ نہیں کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات