40 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ اور یشما کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو، اوور...

ہانیہ اور یشما کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو، اوور ایکٹنگ کی دکان قرار


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو شیئر ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا۔ 

یوں تو دونوں اداکارائیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ان کی فین فالوئنگ بھی بہت ہے۔

تاہم حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو مذاق میں انگوٹھی پہناتی ہیں جبکہ یشما یہ کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ اب ہانیہ میری ہیں۔

ان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو تہلکہ مچ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہانیہ اور یشما کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو، اوور ایکٹنگ کی دکان قرار

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اوور ایکٹنگ کی دکان ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ دونوں کی فضول حرکتیں ہر جگہ شروع ہو جاتی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یشما اور ہانیہ کول لگنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن لگ نہیں رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات